Mar ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۵:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران، چین اور روس کے درمیان بڑھتے تعاون پرامریکی تشویش کی اہم وجہ سامنے آ گئی؟

امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ نے ایران، چین اور روس کے درمیان بڑھتے تعاون پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں ملکوں کی شراکت داری عالمی پیغامات کی حامل ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا نے امریکی ایوان نمائندگان کی مسلح افواج کمیٹی کے اجلاس میں کہا ہے کہ ایران، چین اور روس اپنے تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تینوں ملکوں کے درمیان بڑھتا تعاون ان کے مفاد میں ہے اور تینوں ملکوں کی شراکت داری عالمی پیغامات کی حامل ہے۔

سینٹکام کے کمانڈر نے کہا کہ جو چیز دیکھنے میں آرہی ہے وہ یہ ہے کہ ایران چین پر اور روس ایران پر بھروسہ کر رہا ہے۔ ایران، امریکی پابندیوں کی بنا پر اپنا نوے فیصد تیل چین کو فروخت کر رہا ہے۔ جنرل کوریلا نے ایک بار پھر ایران پر روس کو ڈرون طیارے فراہم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے روس کے لئے ایک کارخانہ بھی قائم کیا ہے۔

انھوں نے دعوی کیا کہ جو چیز روس، جواب میں ایران کو فراہم کرسکتا ہے وہ تشویشناک ہے البتہ انھوں نے تفصیلات نہیں بتائیں۔ اس سے قبل انھوں نے تاکید کی تھی کہ ایران امریکہ دونوں ہی جنگ نہیں چاہتے۔انھوں نے کہا کہ ایران سے وابستہ قوتیں نہایت پیچيدہ اور جدید ترین ہتھیاروں سے لیس ہیں اور یہ بات امریکہ اور دنیا کے لئے خطرے کا باعث ہے۔

ٹیگس