May ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۹:۱۹ Asia/Tehran
  • پرامن فلسطینیوں پر گولیاں چلانے والے دہشت گرد ہیں، حماس

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ واپسی مارچ کے شہدا نے اپنے خون سے مسئلہ فلسطین کو دوبارہ زندہ کردیا ہے۔

 غزہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی شہدا کا خون بیت المقدس اور فلسطین کی سربلندی اور مستقبل کا راستہ ہے جس نے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اوسلو معاہدے اور اسرائیل کے ساتھ انٹیلی جینس تعاون جیسے معاملات نے فلسطینیوں کے درمیان اختلافات پیدا کیے ہیں لیکن واپسی مارچ کے تسلسل اور شہیدوں کے لہو نے قوم کو پھر سے متحد کردیا ہے۔

حماس کے سربراہ نے کہا کہ واپسی مارچ کے شہیدوں نے اپنے لہو سے مسئلہ فلسطین کو ایک بار پھر عالمی سطح پر دوبارہ زندہ کردیا ہے۔اسما‏عیل ہنیہ نے کہا کہ تسلسل کے ساتھ ہونے والے مظاہروں کے نتیجے میں محاصرے کے خاتمے کی جانب ٹھوس اقدامات کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی المیہ کے خاتمے کا وقت آن پہنچا ہے اور رفح پاس رمضان بھر کھلی رہے گی۔

حماس کے سربراہ نے واپسی مارچ کا سلسلہ جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس فلسطینیوں کا ہے اور پر امن فلسطینی مظاہرین پر گولیاں چلانے والوں کا تعلق دہشت گردوں کی فوج سے ہے۔

ٹیگس