Jun ۲۰, ۲۰۱۸ ۲۰:۰۱ Asia/Tehran
  • الحدیدہ ہوائی اڈے پر قبضے کا دشمن کا دعوی جھوٹا ہے

یمنی عوام کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ الحدیدہ ہوائی اڈے پر قبضہ کرلینے کا سعودی جارح اتحاد کا دعوی جھوٹا ہے -

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ جنگ صرف ہوائی اڈے پر نہیں ہے بلکہ جنگ الحدیدہ کے ساحلوں پر بھی ہے اور فتح یمنیعوام کی ہوگی - 

انہوں نے کہا کہ غاصبوں اور غداروں کو سوگ و ماتم کے سوا کچھ نصیب نہیں ہوگا - یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے سعودی اور اماراتی اتحاد میں شامل جارح فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ الحدیدہ کی جنگ میں جارح فوجی اتحاد کے بہت سے کمانڈروں کو ہلاک کردیا گیا ہے اور دشمن کا یہ دعوی کہ انہوں نے الحدیدہ ہوائی اڈے پر قبضہ کرلیا ہے جھوٹ ہے -

اس درمیان یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن علی القحوم نے بھی کہا ہے کہ الحدیدہ کے ساحل پر جنگ الخوخہ تک جاری ہے - انہوں نے کہا کہ یہ جنگ ایک فیصلہ کن جنگ ہے لیکن اس جنگ میں یمنی فوج کو مکمل برتری حاصل ہے -

ٹیگس