Aug ۱۰, ۲۰۱۸ ۰۸:۴۳ Asia/Tehran
  • افغانستان میں جھڑپیں، 90 ہلاک

افغانستان میں ایک بار پھر طالبان اومر سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں میں شدت آئی ہے۔

افغان سکیورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ کہ جنوبی و مشرقی صوبوں میں قائم مختلف چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملوں میں 30 اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔

افغان وزارت دفاع کے ترجمان نے اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جوابی فائرنگ سے 60 طالبان ہلاک ہوئے۔

طالبان نے یہ حملے ارزگان اور پکتیا صوبوں میں کئے، ارزگان میں طالبان کے حملے میں افغان نیشنل آرمی کے 27 فوجی ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ یہ جھڑپیں ایسے میں ہو رہی ہیں کہ جب امریکہ نے افغان حکومت کے بغیر براہ راست طالبان سے مذاکرات شروع کئے جس کی افغان حکومت نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مذاکراتی عمل میں افغان حکومت کو بھی شامل کرنا چاہئیے تھا۔

ٹیگس