Aug ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۰ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت

غزہ پر صیہونی فوج کے حملے میں چار فلسطینی شہید اور چالیس زخمی ہوئے ہیں۔

 غزہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد چار اور زخمیوں کی تعداد چالیس ہوگئی  ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والوں میں ایک حاملہ خاتون اور ایک کمسن بچہ بھی شامل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چالیس زخمیوں میں اٹھارہ افراد وہ ہیں جو مغربی غزہ کے علاقے مسحال کے ایک کلچرل سینٹر پر جمعرات کی شام صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔

 اس دوران حماس کے ترجمان نے مسحال کلچرل سینٹر پر صیہونی حکومت کی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے  اعلان کیا ہے کہ اس وحشیانہ حملے کا مقصد قیام امن کے لئے مصر کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے۔ حماس نے کہا ہے کہ اس حملے نے ثابت کردیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت پوری عرب قوم کی دشمن۔

ٹیگس