• سعودی اتحاد کی ایک اور جارحانہ کارروائی

ضروری مواقع پر ہوائی سفر کے لئے اقوام متحدہ کے ساتھ یمنی حکومت کی مفاہمت کے باوجود جارح سعودی اتحاد نے ایک بار پھر صنعا ایرپورٹ سے علاج کے لئے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یمن کی قومی حکومت کے وزیر خارجہ ہشام شرف عبداللہ اور اقوام متحدہ کے یمن سے متعلق  انسانی امور کے انچارج لیز گرینڈی نے اٹھارہ ستمبر کو ضروری مواقع پر صنعا سے ہوائی سفر کے بارے میں ایک مفاہمتی نوٹ پر دستخط کئے ہیں۔

المیادین ٹی وی کے مطابق اس مفاہمت کے تحت ایسی حالت میں طے پایا تھا کہ یمن کے بیماروں کا پہلا ہوائی سفر منگل کے روز انجام پائے گا، یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد نے صنعا ایرپورٹ سے علاج و معالجے کے لئے یمنی بیماروں کے بیرون ملک جانے کی راہ میں مزاحمت کی اور انھیں صنعا ایرپورٹ سے یمن سے باہر جانے سے روک دیا۔

 

ٹیگس

Sep ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۹:۳۷ Asia/Tehran
کمنٹس