Oct ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۱:۵۹ Asia/Tehran
  • یمن: سعودی اتحادی فوج پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

یمنی فوج نے صوبہ مارب میں سعودی اتحادی فوج پر 2 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے صوبہ مآرب میں سعودی اتحادی فوج کے ٹھکانے  پر 2 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

 یمنی فورسز نے بدر1 نامی میزائلوں کے ذریعہ صوبہ مارب میں سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کے اجتماع پر دو بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی اتحادی فوجی ہلاک ہو گئے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت  سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

 سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے  لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوا ہے۔

 

ٹیگس