Dec ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۹:۴۲ Asia/Tehran
  • غرب اردن کے علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کی مذمت

فلسطین کی خودمختار انتظامیہ کے ترجمان نے غرب اردن میں صیہونی بستیوں کی تعمیر سے متعلق صیہونی حکومت کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

نبیل ابوردینہ نے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں تعمیر کی جانے والی تمام صیہونی کالونیوں کو مسمار کر دیا جائے گا۔
انھوں نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں تیزی سے صیہونی بستیاں تعمیر کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس اقدام کو عالمی برادری کے مطالبے، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا اور فلسطینی عوام کی حمایت کے لئے عالمی برادری کی فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔
فلسطین کی خودمختار انتظامیہ کے ترجمان ابو ردینہ نے بین الاقوامی قراردادوں خاص طور سے سلامتی کونسل کی قرارداد تئیس چونتیس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی کالونیوں کا قیام بالکل غیر قانونی ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تئیس دسمبر دو ہزار سولہ کو ایک قرارداد کی منظوری دی ہے جس کا مقصد فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر بند کرانا رہا ہے۔

ٹیگس