Jan ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۷:۴۱ Asia/Tehran
  • آئرلیںد میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا خیرمقدم

فلسطین کی نیشنل انیشیٹیو پارٹی پی این ائی نے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کئے جانے سے متعلق آئرلینڈ کے پارلیمانی اقدام کی قدردانی کی ہے۔

آئرلینڈ کی سینیٹ نے دسمبر دو ہزار اٹھارہ میں ایک قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں تیار کی جانے والی اسرائیلی مصنوعات کی درآمدات و خریداری پر پابندی عائد کردی گئی۔ پی این آئی کے جنرل سکریٹری مصطفی برغوثی نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے صیہونی حکومت کی شکست اور فلسطینی عوام کی تحریک مزاحمت کے لئے، بڑی کامیابی قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ مستقبل میں دیگر یورپی ملکوں میں بھی، ایسے ہی اقدامات عمل میں لائے جانے کے تعلق سے، وسیع پیمانے پر کوشش کی جائے گی۔

دوسری جانب سے آئرلینڈ کے اس اقدام پرغاصب صیہونی حکومت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تل ابیب میں آئرلینڈ کے سفیر کو طلب کر کے احتجاج کیا ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے بائیکاٹ کی عالمی تحریک بی ڈی ایس نے، صیہونی حکومت کے اقتدار کے خاتمے، غاصبانہ قبضہ ختم کرانے اور فلسطینی شہریوں کے بنیادی حقوق کو باضابطہ طور پر تسلیم کرانے کے لئے دو ہزار پانچ میں ایک سو اکہتر تنظیموں کے دائرے میں وسیع پیمانے پر اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے۔

ٹیگس