Feb ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۸:۰۴ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ صیہونی فوجیوں کا وحشیانہ حملہ

صیہونی فوجیوں نے ایک بار پھر فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پروحشیانہ حملہ کرکے دو فلسطینیوں کو شہید اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا۔

العالم نے خبردی ہے کہ فلسطینیوں نے جمعے کو ایک بار پھر پرامن واپسی مارچ نکالا جس پر صیہونی فوجیوں نے ہمیشہ کی طرح وحشیانہ فائرنگ کرکے کم سے کم دو فلسطینیوں کو شہید اورسترہ دیگر کو زخمی کردیا۔ اس ہفتے بھی واپسی مارچ کا سلوگن تھا غزہ کا محاصرہ توڑنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
صیہونی فوجیوں نے غزہ اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر براہ راست فائرنگ کرنے کے ساتھ ساتھ اشک آور اور زہریلی گیس کے گولے داغے۔
فلسطینیوں کا پرامن واپسی مارچ گذشتہ برس تیس مارچ یوم الارض سے جاری ہے جس میں اب تک دو سو ساٹھ سے زائد فلسطینی شہید اور ستائیس ہزار دیگر زخمی ہوگئے۔
دنیا کے بہت سے ملکوں منجملہ اسلامی جمہوریہ ایران اور بین الاقوامی اداروں نے ان وحشیانہ حملوں کی مذمت کی ہے۔

ٹیگس