Apr ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۰ Asia/Tehran
  • لیبیا میں بحران سے 5 لاکھ بچے متاثر: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اندازہ ہے کہ مغربی لیبیا میں تشدد سے تقریبا 5 لاکھ بچوے متاثر ہوئے ہیں۔

بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کے فنڈ(یونیسیف) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر هینرٹا فور اور بچوں اور مسلح تصادم کے لئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے ورجینیا گامبا نے  اپنےمشترکہ بیان میں کہا کہ تشدد والے علاقوں میں پھنسے بچوں کے لئے کھانا اور طبی امداد حاصل کرنے میں بھی خطرہ ہوتا ہے۔ ان علاقوں کو چھوڑنے والے لوگوں کو آسانی سے سیکورٹی یا مدد نہیں مل سکتی ہے۔

اقوام متحدہ کے حکام نے مطابق تشدد کی وجہ سے پناہ گزینوں اور تارکین وطن بچے خطرے میں ہیں اور وہ تعلیم کے حق سے محروم ہیں۔

حکام نے کہا کہ لیبیا کو سات سال سے زیادہ وقت سے مسلسل بحران کا سامنا ہے اور یہاں کے لوگوں کو انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے۔

ٹیگس

کمنٹس