May ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۲ Asia/Tehran
  • قطر نے کیا ایران مخالف امریکی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ

قطرکے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا خاتمہ ہونا چاہئے

روسیا الیوم کے مطابق، قطرکے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے کہا کہ ہماری نظر میں امریکی پابندیوں سے ایرانی تیل خریدنے والے ملکوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے.

انہوں نے کہا کہ ایرانی تیل کی خریداری سے متعلق اسثنی میں توسیع نہ دینے کے امریکی فیصلے سے ایرانی تیل پر انحصار کرنے والے ممالک کو نقصان ہوگا.

قطری وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ تمام بحرانوں کا حل مذاکرات سے ہونا چاہئے کیونکہ یکطرفہ پابندیوں سے مسائل کا حل نہیں نکلتا.

یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے عالمی تیل مارکیٹ کے خدشات کو سراسر نظرانداز کرکے اور ایران کے خلاف دشمنی کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے تیل خریداری سے متعلق بعض ممالک کو دی جانے والی استثنی میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا تھا.

 

ٹیگس