غزہ کی صورتحال تشویشناک ہے: اقوام متحدہ
May ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran
اقوام متحدہ نے غزہ پٹی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر برائے قیام امن مشرق وسطی نیکلائی ملادینوف نےاپنے ایک بیان میں غزہ پٹی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےاس بات پر زور دیا کہ ہم مصر اور دوسرے ممالک کے ساتھ غزہ میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے باہمی تعاون کر رہے ہیں اور گزشتہ چند مہینے سے پہلے طے پانے والے معاہدے کی واپسی کی ضرورت ہے۔
ملادینوف نے کہا کہ وہ ممالک جو اس معاہدے کی خلاف ورزی چاہتے ہیں موجودہ صورتحال کے سنگین نتائج کے ذمہ دار ہیں۔
واضح رہے کہ قدس کی غاصب اورناجائز صہیونی حکومت نے جمعہ کے روز سے غزہ پر ہوائی حملوں کا آغاز کیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 9 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔