May ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۳:۱۰ Asia/Tehran

یمن کے دارالحکومت صنعا پر سعودی اتحاد کی تازہ وحشیانہ جارحیت میں 4 بچوں سمیت 6 عام شہری شہید اور 71 زخمی ہوئے۔

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے اسی طرح صنعا کے الرقاص علاقے پر حملہ کیا جس میں ایک کنبے کے سارے افراد شہید ہو گئے۔سعودی اتحاد کی اس جارحیت میں رہائشی مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔

سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت  سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

 سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے  لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

ٹیگس