Jul ۰۳, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
  • شارجہ کے حکمراں کے بیٹے کا انتقال یا قتل؟

شارجہ کے حکمراں سلطان بن محمد القاسمی کے صاحبزادے لندن میں انتقال کرگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شارجہ کے سربراہ شیخ سلطان کے 39 سالہ بیٹے شیخ خالد بن سلطان لندن میں اپنے گھر میں مشکوک حالت میں مردہ ‎پائےگئے، ان کی میت قانونی کارروائی کے بعد متحدہ عرب امارات پہنچے گی۔ شہزادے کی اچانک موت پر شارجہ میں 3 دن سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ تین دن سوگ کے دوران سرکاری اداروں میں عام تعطیل ہوگی اور قومی پرچم سرنگوں رکھا جائے گا۔

شہزادہ خالد بن سلطان فنون لطیفہ سے بھی خصوصی دلچسپی رکھتے تھے، وہ شارجہ اربن پلاننگ کونسل کے چیئرمین بھی تھے اور شارجہ آرکیٹیکچر ٹرینیئل کی سربراہی بھی کررہے تھے جب کہ برطانیہ میں معروف فیشن برانڈ قاسمی کے بانی بھی تھے۔

ٹیگس