Jul ۲۱, ۲۰۱۹ ۲۰:۰۵ Asia/Tehran
  • بیت المقدس میں فلسطینی عمارتوں کی مسماری کا حکم

غاصب صیہونی حکومت کی ایک عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی سو عمارتوں اور گھروں کی مسماری کا حکم سنایا ہے۔

رشا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کی اس عدالت نے بیت المقدس کے جنوب میں واقع صورباہر کے فلسطینیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ہاتھوں سے اپنے گھروں کو مسار کردیں ورنہ انھیں اسرائیلی بلڈوزروں کے اخراجات بھی برداشت کرنا پڑیں گے۔

اسرائیل، جس نے صورباہر کی حائل دیوار کے کچھ حصے میں خاردار تار لگائے ہیں، اسے جاسوسی کے لئے استعمال کرتا ہے۔

واضح رہے کہ بعض عرب ملکوں کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی برقراری کی کوششیں تیز ہوتے ہی اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف اپنی جارحانہ کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

ٹیگس