Jul ۲۹, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran
  • افغانستان: انتخابی مہم شروع ہوتے ہی صدارتی امیدوارپر حملہ 20ہلاک

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان فورسز کی جوابی کارروائی میں تینوں حملہ آور مارے گئے۔

افغان صدراتی انتخابات کی انتخابی مہم کے باقاعدہ اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی سیاسی جماعت کے دفتر پر حملہ ہواجس میں 20 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوگئے۔

مسلح افراد نے سیاسی جماعت گرین ٹرینڈ کے دفتر پر حملہ کیا، سیاسی جماعت کے دفتر کے قریب پہلے دھماکا کیا گیا جس کے بعد حملہ آور عمارت کے اندر داخل ہوگئے۔

افغان فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر عمارت میں محصور85 افراد کو باہر نکالا، افغان فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے جاری رہا۔

افغان وزارت داخلہ نے عمارت کلیئر کرالینے اور تمام حملہ آور کے خاتمے کی تصدیق کردی ہے۔

دوسری طرف پاکستان نے افغانستان میں نائب صدارتی امیدوار امراللہ صالح کے دفتر پرحملے کی مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں صدارتی الیکشن کی انتخابی مہم کا آغاز ہو گیا ہے، موجودہ صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ سمیت اٹھارہ امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل ہیں۔

صدارتی امیدواروں نے مختلف علاقوں کے دورے اور ووٹرز سے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز کردیا، اٹھائیس ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کی الیکشن مہم کا آخری دن پچیس ستمبرہو گا۔

واضح رہے کہ انتخابات کی خبر کے ساتھ  ہی افغانستان میں پُرتشدد واقعات بڑھ گئے ہیں اس لئے انتخابات کا پر امن انعقاد افغان حکومت کیلئے بڑا چیلنچ ثابت ہو گا۔

 

ٹیگس