اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید
Aug ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا
مسجد الاقصی کے باب السلسلہ کے قریب کی جانے والی اس فائرنگ میں دو فلسطینی نوجوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔صیہونی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ مذکورہ فلسطینی نوجوانوں کو ایک اسرائیلی پولیس افسر پر غیر آتشیں ہتھیاروں سے حملے کے بعد نشانہ بنایا گیا۔صیہونی حکام نے مذکورہ پولیس کی افسر کی شناخت ظاہر کیے بغیر کہا ہے کہ وہ گشت کے دوران زخمی ہوا اور اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے مشرقی دیر البلح کے علاقے میں اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کرکے چار فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔