ہندوستان ؛ مہاراشٹر کی سیاست میں بلدیاتی انتخابات سے قبل بڑا سیاسی الٹ پھیر
پونے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے لئے جہاں ایک طرف ٹھاکرے برادران، ادھو ٹھاکرے اور راج ٹھاکرے نے اپنے اتحاد کا اعلان کیا ہے وہیں شرد پوار اور اجیت پوار کے دھڑے نے بھی یہ انتخابات ساتھ لڑنے کا اعلان کیا ہے -
سحرنیوز/ہندوستان: مہاراشٹر کی سیاست میں بلدیاتی انتخابات سے قبل ایک بڑا سیاسی الٹ پھیر دیکھنے کو مل رہا ہے اور جہاں ایک طرف ٹھاکرے برادران ، ادھو ٹھاکرے اور راج ٹھاکرے نے اپنے اتحاد کا اعلان کیا ہے، وہیں دوسری جانب نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے دونوں دھڑے، یعنی شرد پوار گروپ اور اجیت پوار گروپ پونے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ایک ساتھ لڑنے کی سمت میں آگے بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
سیاسی مبصرین کے مطابق دونوں دھڑوں کے اتحاد سے ظاہرہو رہا ہے کہ مہاوکاس اگھاڑی میں اختلاف ہے ۔ مختلف پارٹیوں کے اتحاد سے ظاہر ہورہاہے کہ مہاراشٹرکے میونسپل انتخابات سے ریاست میں نئے گروپس اور نئے اتحاد وجود میں آئیں گے۔
یہ جولائی دو ہزار تیئس میں پارٹی کی تقسیم کے بعد پہلا موقع ہوگا جب شرد پوار اور اجیت پوار کے دھڑے کسی انتخاب میں مشترکہ طور پر حصہ لیں گے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق اس ممکنہ اتحاد کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ مہاوکاس اگھاڑی میں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا۔
شیو سینا نے اپنی الگ راہ اختیار کر لی ہے ، جبکہ کانگریس سیاسی طور پر تنہا پڑتی نظر آ رہی ہے۔ ایسے میں شرد پوار کی این سی پی کے لیے متبادل سیاسی راستے محدود ہوتے جا رہے ہیں۔