Aug ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۶:۱۰ Asia/Tehran
  • اردوغان کی شام میں فوج بھیجنے پر تاکید

 ترکی کے صدر اردوغان نے ترک فوج کو جلد ہی شمالی شام میں دریائے فرات کے مشرق میں تعینات کرنے کی خبر دی ہے

اناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ترکی کے ڈرون اور جنگی طیارے مشرقی فرات میں پہنچ چکے ہیں اور جلد ہی ترکی کی فوج بھی اس علاقے میں تعینات ہوجائےگی- انھوں نے مزید کہا کہ ترکی مشرقی فرات میں اپنے پروگرام پر عمل کرے گا اور شمالی شام میں حائل علاقہ قائم کرنے کی راہ میں کوئی بھی رکاوٹ نہیں ہوگی-

ترکی کے وزیرخارجہ مولود چاوش اوغلو نے اس سے پہلے بھی دریائے فرات کے مشرق سے دہشتگردگروہوں کا صفایا کرنے کے پروگرام کی خبر دی تھی- شمالی شام میں نام نہاد علاقہ امن قائم کرنے کے لئے ترک حکام کی تاکید ایسے عالم میں ہے کہ اس ملک کے عوام نے انقرہ کی کشیدگی پیدا کرنے والی اس پالیسی کی با رہا مخالفت کی ہے اور وہ شام سے ترک فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کرتے رہے ہیں- ان علاقوں کو دہشتگرد گروہوں سے پاک کرنے کے بہانے شام میں ترک فوج کی موجودگی جاری رکھنے کا جواز پیش کرنے کی اردوغان کی کوششوں کے باوجود صوبہ ادلب کے اسٹریٹیجک اور اہم شہر خان شیخون سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے میں شامی فوج کو ملنے والی کامیابیوں کو عالمی ذرائع ابلاغ نے کافی کوریج دی ہے-

ٹیگس