Aug ۳۱, ۲۰۱۹ ۰۹:۴۱ Asia/Tehran
  • سعودی ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ

یمنی ڈرون نے سعودی عرب کے جنوب میں نجران ایئر پورٹ پر حملہ کیا ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی ڈرون نے سعودی عرب کے جنوب میں واقع نجران ایئر پورٹ پر حملہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس حملے میں ایئر پورٹ پر طیاروں کی آشیانوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ایئر پورٹ پر پروازیں معطل ہوگئیں۔

ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کی یمن کے نہتے عربوں اور مسلمانوں کے خلاف بربریت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور سعودی عرب کو اس کے ناپاک عزائم اور اہداف میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائےگا۔

 

ٹیگس