Sep ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۴:۵۲ Asia/Tehran
  • حشد الشعبی کی چھاؤنی پر نامعلوم ڈرون کی بمباری

عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے اسلحہ ڈپو پر نامعلوم ڈرون طیارے نے بمباری کی ہے۔

 سومریہ نیوز کے مطابق دستیاب شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ صوبہ الانبار کے علاقے ہیت میں واقع حشد الشعبی کے اسلحہ ڈپو کو نامعلوم ڈرون طیارے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔ 
ہیت کے اردگر کے علاقوں پر کئی راکٹ بھی فائر کئے گئے ہیں جس کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔ تاحال ان حملوں میں ہونے والے جانی یا مالی نقصانات کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ 
پچھلے ایک ماہ کے دوران حشدالشعبی کی مختلف چھاؤنیوں کو کئی بار حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ 
عراق کی عوامی رضاکار فورس نے امریکہ اور صیہونی حکومت کو ان حملوں کا اصل ذمہ دار قرار دیا ہے۔ 
 امریکہ اور صیہونی حکومت عراق و شام میں دہشتگردوں کی حمایت کرتے ہیں اور اسی بنا پر خطے میں دہشت گردوں کے مقابلے میں حشدالشعبی کی کامیابی کے بعد اس تنظیم کے خلاف دباؤں میں اضافہ کردیا ہے۔ 

ٹیگس