Jan ۱۹, ۲۰۲۶ ۲۰:۰۴ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی نام نہاد غزہ امن کونسل میں شمولیت کے لئے ہندوستان کو بھی ملی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے لئے اپنے مجوزہ 20 نکاتی امن منصوبے کے مرکزی حصے کے طور پر ایک نام نہاد غزہ امن کونسل تشکیل دینے کی تجویز پیش کی ہے، جسے گزشتہ نومبر میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے قرارداد 2803 کی صورت میں منظور کیا تھا۔

سحرنیوز/ہندوستان:   تفصیلات کے مطابق، آن لائن ویب پورٹل ایسٹرن آئی کے مطابق، وائٹ ہاؤس اب تک متعدد ممالک اور شخصیات کو اس مجوزہ شورائے امن میں شامل ہونے کی دعوت دے چکا ہے، جن میں ہندوستان اور پاکستان بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، اس کونسل کا مقصد غزہ میں پائیدار امن کے لئے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانا اور مستقبل کے سیاسی انتظامات کے لئے مشترکہ فریم ورک تیار کرنا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ کونسل پوری طرح سے چھوٹ اور فریب کی بنیاد پر تشکیل دی جا رہی ہے، جس کا اصل ہدف غاصب اسرائیل کے انسانیت کو شرمسار کر دینے والے گناہوں پر پردہ ڈالنا ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیل اب تک ہزاروں بے گناہوں کا غزہ میں قتل عام کر چکا ہے۔ شہید ہونے والوں میں سب سے زیادہ تعداد بچوں اور خواتیں کی ہے۔

 

ٹیگس