Jan ۱۸, ۲۰۲۶ ۱۸:۵۰ Asia/Tehran
  • امریکی فوجی دستوں سے عین الاسد اڈے کا انخلاء عراق میں آزادی ، استحکام اور سیاسی خودمختاری کو مضبوط کرنے کی علامت ہے ،عراقی ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس میں سید عباس عراقچی کی تاکید

ایران کے وزیر خارجہ نے عراقی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی فوجی دستوں سے عین الاسد اڈے کا انخلاء اور اس اڈے کو عراقی افواج کے حوالے کرنا عراق میں آزادی، استحکام اور سیاسی خود مختاری کو مضبوط کرنے کی ایک اور علامت ہے اور ہم اس پر بہت خوش ہیں۔

سحرنیوز/ایران:  ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ عراقی وزیر خارجہ فواد حسین سے ملاقات عراق میں پارلیمانی انتخابات کے بعد انجام پا رہی ہے، اس موقع پر سفارتی تجاویز بھی پیش کی گئیں جو خطے میں امن و استحکام کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوسکتی ہیں نیز جامع مشترکہ معاہدے کے لئے بھی کوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک مستحکم اور خودمختار عراق کا خواہاں ہے۔ سید عباس عراقچی نے ایران اور عراق کی سرحدوں کو معیشت، سیاست اور سماجی رابطوں میں دوستی اور تعاون کی سرحد قرار دیا۔

وزیر خارجہ نے عین الاسد فوجی چھاؤنی کے عراقی فوج کے حوالے کئے جانے کا بھی خیرمقدم کیا اور کہا کہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ عراق میں استحکام اور خودمختاری کو تقویت حاصل ہوئی ہے جس کا ایران استقبال کرتا ہے۔

 

اس موقع پر عراق کے وزیر خارجہ نے بھی اپنے دورہ ایران پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور بغداد کی سلامتی خطے کی سلامتی کی ضمانت فراہم کرسکتی ہے۔

عراق کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اندرونی معاملات میں عدم مداخلت بھی وہ اصول ہے جس پر تہران اور بغداد مکمل طور پر متفق ہیں۔

 

ٹیگس