Sep ۱۶, ۲۰۱۹ ۰۸:۲۶ Asia/Tehran
  • افغانستان میں 35 طالبان ہلاک

افغانستان کے صوبےفراہ میں سکیورٹی فورسز کے ایک خصوصی آپریشن میں کم سے کم 35طالبان ہلاک ہوگئے ۔

امریکا اور طالبان کے درمیان افغانستان میں 18سالہ جاری جنگ کے اختتام کیلئے حال ہی میں ختم ہونے والے مذاکرات کے بعد سےافغانستان میں لڑائی میں تیزی آگئی ہے اور حکومت نے مختلف کارروائیوں میں درجنوں طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔افغان حکام کے مطابق پکتیا،سمنگان اور فراح صوبے میں کارروائیاں کی گئی ہیں۔

افغان وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے یہ کارروائی فراح کے ضلع اناردرہ میں سنیچر کو کی گئی اور ہلاک ہونے والے شدت پسندوں میں انار درہ ضلع کے سربراہ سیدعظیم اور طالبان کے خفیہ شعبہ کا سابق سربراہ عصمت اللہ شامل ہیں ۔

تاہم طالبان ترجمان نے حکومتی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو اتنی بڑی تعداد میں جنگجوئوں کی ہلاکت ہوئی ہے اور نہ ہی شیڈو گورنر نورالدین حملے میں مارے گئے ہیں بلکہ وہ زندہ ہیں۔

ٹیگس