Sep ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۳:۵۱ Asia/Tehran

یمنی افواج نے سعودی اتحاد کی جاری مسلسل جارحیتوں کے جواب میں سنیچر کی صبح اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا جس کی وجہ سے سعودی اور امریکی حکام پر سکتہ طاری ہو گیا ہے۔

سعودی عرب نے حملے پر جواب کاروائی کی دھمکی دی ہے تاہم یمنی عوام کا اطمئنان دیکھنے کے قابل ہے۔ مذکورہ ویڈیو میں سعودی عرب کی دھمکیوں کے باوجود شجاع اور دلیر یمنی عوام نے صنعا یونیورسٹی کو کھول کر یہ دکھا دیا کہ وہ وہ کسی سے بھی خوفزدہ نہیں ہیں۔ 

سعودی عرب پر سنیچر کی صبح ہونے والےحملے میں بیک وقت دس ڈرون طیاروں نے بقیق اور حریض کی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنایا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع نے اعلان کیا کہ یہ ڈرون حملے  یمن پر سعودی جارحیت کے جواب میں  کیے گئے ہیں اور آئندہ ایسے مزید حملے کیے جائیں گے۔

ہفتے کی صبح ذارئع ابلاغ نے سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں واقع سب سے بڑی تیل کمپنی آرامکو کی تنصیبات میں زبردست دھماکوں اور بڑے پیمانے پر آتشزدگی کی خبریں جاری کی تھیں۔سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے بھی اعتراف  کیا ہے کہ مشرقی علاقے میں واقع آرمکو کے دو پلانٹ کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ٹیگس