خالد مشعل: اسلامی جمہوریہ ایران ، ہمیشہ فلسطین کے اصلی حامیوں میں رہا ہے
تحریک حماس کے رہنما نے کہا کہ بلاشبہ ، فلسطین کے لئے ایران کی حمایت ہمیشہ اہم اور بنیادی رہی ہے اور آئندہ بھی رہے گی ۔
سحرنیوز/عالم اسلام: خالد مشعل نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، ہمیشہ فلسطین کے اصلی حامیوں میں رہا ہے اور ایرانی فلسطین کی ہرطرح کی حمایت کی بنا پر قدردانی اور شکریے کے مستحق ہیں - انھوں نے کہا کہ دوسال پہلے اسرائیل کا بدصورت چہرا برملا ہوا یہاں تک کہ آج ممالک بین الاقوامی سطح پر اس کے خلاف کھل کر بول رہے ہیں جبکہ اس سے قبل کوئی بھی سیاستداں یا لیڈر اس کے مقابلے میں موقف اختیار کرنے کی جرئت نہیں کرتا تھا
انھوں نے کہا کہ اسرائیلی اس وقت تنہا اور الگ تھلگ پڑگئے ہیں کیونکہ وہ قاتل ہیں، نسل کش ہیں اور انھوں نے ایک حقیقی ہولوکاسٹ کو جنم دیا ہے ۔
ہمیں فالو کریں:
Followus: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
خالد مشعل نے کہا کہ مسئلہ فلسطین نے علاقے اور امت میں دوبارہ روح پیدا کردی جبکہ امت ، اسرائیل کے ساتھ سازباز ، تعلقات بحال کرنے اور تعاون کرنے کی کوشش کے تاریک ٹنل میں پھنس چکی تھی ۔ انھوں نے کہا کہ آج امت بیدار ہوگئ ہے اور مسئلہ فلسطین نے اس میں تازہ روح پھونک دی ہے ان قرار دیا۔