Sep ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۸:۰۲ Asia/Tehran
  • خبردار ایران سے نہ الجھنا، سابق امریکی وزیر دفاع کا انتباہ

امریکہ کے سابق وزیر دفاع نےٹرمپ حکومت کو ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھانے سے اجتناب کرنے کی نصیحت کی ہے۔

مڈل ایسٹ مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے اوباما دور کے وزیر دفاع لئون پانٹا نے سی این این کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ٹرمپ حکومت کو سعودی عرب کی جانب سے کسی دوسری جنگ میں نہیں الجھنا چاہئے۔
لئون پانٹا نے سعودی عرب کی آئل تنصیبات پر گذشتہ سنیچر کی صبح ہونے والے حملے کے پیش نظر ایران کےخلاف فوجی اقدام یا فوجی حملے کے انجام کے نتائج کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
 
پانٹا نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ایک وزیر کی حیثیت سے میں ایران کے خلاف فوجی کمپیین چلانے کے امکان کے بارے میں ہمیشہ تشویش میں مبتلا رہا ہوں کیونکہ یہ موضوع شام پر ہمارے حملے کی مانند ہوگا۔انھوں نے کہا کہ ایران کے اندر یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ اپنے میزائلوں سے ہمارے فوجیوں کو نشانہ بنائے، ہمارے اڈوں کو نشانہ بنا کر ہمارا جواب دے اور فورا جنگ کو تبدیل کر کے تیز کردے۔ لئون پانٹا نے ایران کے خلاف کسی طرح کے فوجی اقدام کے بارے میں محتاط رہنے کی نصیحت کرتے ہوئے یاد دہانی کرائی کہ آرامکو آئل تنصیبات پر حملے سے براہ راست امریکی فوجیوں کو نقصان نہیں پہنچا اور امریکہ کو سعودی عرب کی جانب سے جنگ میں گھسیٹے جانے کی بابت محتاط رہنا چاہئے۔

ٹیگس