Dec ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۴:۳۲ Asia/Tehran
  • شام کے تیل کے ذخائر پرامریکی تسلط ناقابل قبول ، شامی حکومت

شامی حکومت نے اپنے ملک کے تیل کے ذخائر پر امریکا کے تسلط کو یکسر مسترد کردیا ہے -

اقوام متحدہ میں شام کے مندوب بشارجعفری نے شام کے سیاسی حالات کے بارے میں سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں اپنے خطاب میں کہا کہ شام کے تیل کے ذخائر پرامریکا کا تسلط ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا صفایا کرنا آستانہ امن کے عمل کا اصل مقصد ہے ۔

اس سے پہلے بھی یہ خبریں آئی تھیں کہ شام میں موجود دہشت گرد امریکی فوج،  داعش کے ساتھ مل کر شام کا تیل اسمگل کررہی ہے ۔ امریکا کی دہشت گرد فوج شام میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے بہانے شامی حکومت کی اجازت کے بغیر غیرقانونی طریقے سے شام میں موجود ہے ۔

شام میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے بہانے دہشت گرد امریکی فوج کی موجودگی ایک ایسے وقت میں ہے جب امریکی صدر ٹرمپ نے خود ہی اس بات کا اعتراف کیا ہےکہ دہشت گرد گروہوں منجملہ داعش کو واشنگٹن نے تیار کیا ہے۔

خبروں کے مطابق امریکا اب تک اربوں ڈالر کے ہتھیار اور فوجی ساز و سامان شام میں موجود دہشت گردوں کو دے چکا ہے . شامی حکام نے بارہا کہا ہے کہ شام میں امریکی فوجی جارحیت اور غاصبانہ قبضہ ہے ۔ 

ٹیگس