Feb ۲۲, ۲۰۲۰ ۲۲:۰۵ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کا جاسوس طیارہ تباہ

خبری ذرائع نے صوبہ جیزان میں سعودی اتحاد کے جاسوس طیارے کے تباہ ہونے کی خبر دی ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی فورسز کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے آج سعودی عرب کے جیزان صوبے کے علاقے الخوبہ میں سعودی اتحاد کے جاسوس طیارے کو تباہ کر دیا۔

دوسری جانب یمن کی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ کل بروز اتوار یمن کے چار نئے ایئر ڈیفنس سسٹم کی رونمائی ہو گی۔

در ایں اثنا یحیی سریع  نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا کہ یمن کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے دارالحکومت صنعا کی فضا سے سعودی عرب اور امارات کے جنگی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اور امارات کے جنگی طیارے مقررہ ٹھکانے پر بمباری کرنے میں ناکام ہوگئے اور صنعا کی فضائی حدود سے بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

ٹیگس