Apr ۲۷, ۲۰۲۰ ۲۰:۲۱ Asia/Tehran
  • شام، رہا‏ئشی علاقوں پر اسرائیل کا فضائی حملہ

شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں رہائشی علاقوں پر صیہونی حکومت کے میزائلی حملے میں تین عام شہری جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے دمشق کے فضائی حدود کے اطراف میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں کا مقابلہ کرتے ہوئے دشمن کے کئی میزائلوں کو زمین پر پہنچنے سے پہلے ہی ناکام بنا دیا۔

شام کے سرکاری ٹی وی کے اعلان کے مطابق صیہونی ٹولے کے جنگی طیاروں نے دمشق پر میزائل فائر کرنے کے لئے لبنان کی فضائی حدود کو استعمال کیا تھا۔

صیہونی طیاروں نے دمشق کے مضافات میں رہائشی علاقوں پر میزائل فائر کئے جن میں تین عام شہری جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

گذشتہ منگل کو شام کے تاریخ شہر پالمیرا پر بھی صیہونی جنگی طیاروں نے حملہ کیا تھا جسے شام کے ایئرڈیفنس سسٹم نے ناکام بنا دیا جارح طیاروں کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔

ٹیگس

کمنٹس