May ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۵ Asia/Tehran
  • افغان حکومت نے 98 طالبان قیدیوں کو رہا کردیا

افغانستان کی قومی سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ امن کے عمل اور کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے مزید 98 طالبان قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔

ایسنا نے رپورٹ دی ہے کہ افغانستان کی قومی سلامتی کونسل کے بیان کے مطابق طالبان قیدیوں کو افغان صدر اشرف غنی کے حکم پر قیدیوں کی عمر، جسمانی پوزیشن، قید کی باقیماندہ مدت اور کورونا وائرس پر قابو پانے کا جائزہ لینے کے بعد رہا کیا جا رہا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق طالبان قیدیوں کو کابل کے پلچرخی جیل سے رہا کیا گیا ہے۔ 98 طالبان قیدیوں کی رہائی کے بعد مجموعی طور پرجیل سے رہا ہونے والے طالبان کی تعداد 748 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ افغان طالبان اور امریکا کے درمیان 29 فروری کو ہونے والے معاہدے کے تحت 5 ہزار طالبان اور ایک ہزار افغان حکومت کے  قیدیوں کو رہا ہونا ہے۔

ٹیگس