May ۲۲, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۸ Asia/Tehran
  • عراقی فوج کا بڑا بیان، شام-عراق سرحد پر 70 ہزار دہشت گرد سرگرم

عراقی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عراق اور شام کے سرحدی علاقوں میں 70 ہزار سے زائد داعشی دہشت گرد سرگرم ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق یحیی رسول نے کہا کہ شام سے ملنے والے عراقی سرحدی علاقوں میں 70 ہزار سے زائد داعش کے دہشت گرد سرگرم ہیں۔

انہوں نے جمعے کے روز بتایا کہ اس وقت داعش کے دہشت گرد بکھرے ہوئے اور ناتوان ہیں۔

عراقی فوج کے ترجمان یحیی رسول نے کہا کہ داعش کے دہشت گرد، وقتا فوقتا دہشت گردانہ اقدامات کرکے اپنے وجود کو ثابت کرنے کے درپے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ داعش میں اب کسی بھی علاقے پر قبضہ کرنے کے توانائی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں حالیہ دنوں میں ہونے والے مظاہروں اور کورونا وائرس نے سیکورٹی اہلکاروں کی سرگرمیوں کو متاثر تو ضرور کیا ہے لیکن وہ تھکے نہیں ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ عراق کی خفیہ ایجنسی نے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے سابق سرغنہ ابو بکر البغدادی کے ممکنہ جانشین کو حال ہی میں گرفتار کیا تھا۔

البغدادی کے ممکنہ جانشین کی گرفتاری کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراقی سیکورٹی اہلکاروں کی بڑی کامیابی تصور کیا جاتا ہے۔

ٹیگس