Aug ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۹:۳۰ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی جنگی طیاروں کی بمباری

اسرائیل کے جنگی طیاروں نے کل رات غزہ پٹی پر بمباری کی۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق غاصب و جابر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے اتوار کی شب غزہ پٹی پر بماری کی ہے۔ اس حملے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی رپورٹ تا حال سامنے نہیں آئی ہے۔

صیہونی حکومت نے دعوی کیا تھا کہ غزہ سے مقبوضہ علاقوں پر کئی راکٹ داغے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے ایک ایسے وقت کئے گئے ہیں جب کورونا وائرس خطے اور پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اور دو ہزار سات سے غزہ کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے اس علاقے کے فلسطینیوں کو پہلے ہی ادویات اور شدید غذائی قلت کا سامنا ہے اور اس علاقے میں انسانی المیہ رونما ہونے کا خطرہ بدستور موجود ہے-

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس