Sep ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۹ Asia/Tehran
  • عراق پر ترکی کے جنگی طیاروں کے حملے

عراقی ذرائع کا کہنا ہے ترکی کے جنگی طیاروں نے کل رات عراق کے شمالی علاقوں پر حملے کئے اور توپوں کے گولے داغے۔

الاخباریه کی رپورٹ کے مطابق عراقی کردستان میں سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے شمالی عراق پر فضائی حملے کئے۔ اس دوران شفق نیوز کا کہنا ہے کہ ترکی نے شمالی عراق کے علاقے زاخو پر توپوں کے گولے داغے۔

ترکی کے حملوں کی عراق کی حکومت اور عوام نے سخت الفاظ میں مذمت کی۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

واضح رہے کہ ترکی نے حالیہ برسوں کے دوران ترک کردستان لیبر پارٹی  (پی کے کے ) کے عناصر کی سرکوبی کے بہانے عراق کی سرزمین پر کئی مرتبہ جارحیت کی اور عراق کی حکومت نے ترکی کے اس قسم کے حملوں کو عراق کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔

ٹیگس