Oct ۱۹, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۶ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ اسرائیل پر مقدمہ چلائے،  فلسطینی وزارت خارجہ

فلسطین کی وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے اسرائیل پر دباؤ ڈال کر ماہرالاخرس سمیت صیہونی جیلوں میں دباؤ کے شکار تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق فلسطینی قیدی ماہر الا خرس نے  صیہونیوں کے غیر انسانی سلوک اور تشدد آمیز رویئے کے خلاف چوراسی روز سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔  

فلسطین کی وزارت خارجہ نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ فلسطینی قیدیوں کے بارے میں  صیہونی حکام کے غیر انسانی سلوک اور تشدد  میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ کے مطابق صیہونی حکام ماہر الاخرس اور دیگر فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی درخواستوں کو نظر انداز اور ان کے جینے کا حق سلب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

فلسطین کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جرائم  کا مقدمہ درج اور صیہونی حکومت کو قرار واقعی سزا دے۔

ٹیگس