Oct ۲۷, ۲۰۲۰ ۲۰:۲۷ Asia/Tehran
  • سعودی ایئرپورٹ پر یمن کا ایک اور ڈرون حملہ

یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمنی فوج کے ڈرون یونٹ نے ایک بار پھر سعودی عرب کے ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملہ کیا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی تحریک انصار اللہ سے وابستہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون یونٹ نے منگل کو ایک بار پھر" قاصف ٹو کے" ڈرون طیارے سے سعودی عرب کے ابہا ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ ابہا ایئرپورٹ پر حملے میں سعودی دشمن کی ایک اہم جگہ کو براہ راست نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یمنی جوانوں کی کاروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک یمنی عوام کے محاصرے اورغاصبانہ قبضے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

خبروں کے مطابق منگل کے روز کا ڈرون حملہ گزشتہ اڑتالیس گھنٹے میں ابہا اور ملک خالد ھوائی اڈوں پر یمنی فوج کی پانچویں کارروائی ہے۔ سعودی حملوں کے آغاز سے ہی یمن نے سعودی عرب کے صرف فوجی مراکز اور آئل تنصیبات کو ہی نشانہ بنایا ہے جبکہ سعودی اتحاد روزانہ کی بنیادوں پر یمن کے رہائشی اور شہری علاقوں کو نشانہ بناتا ہے۔

 

ٹیگس