Nov ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۳:۳۴ Asia/Tehran

افغانستان میں نا امنی کے بعد آج صبح دار الحکومت کابل کے مختلف شہروں پر 14 راکٹ گرے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرین نے اعلان کیا ہے کہ آج صبح کابل کے مختلف شہروں پر 14 راکٹ گرے جبکہ کچھ راکٹ شہری علاقوں پر بھی گرے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان راکٹوں میں کچھ سیکورٹی علاقوں میں، کچھ غیر آباد علاقوں اور کچھ شہری علاقوں میں گرے ہیں۔

افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق ان حملوں میں اب تک 3 عام شہری ہلاک جبکہ 11 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

طالبان نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

ابھی تک کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

 

ٹیگس