Jan ۱۷, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۴ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

​​​​​​​پولیس کے تشدد آمیز رویئے کے خلاف کئی شہروں میں مظاہرے ہوئے۔

تیونس میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ایک چرواہے پر تشدد کے واقعے کے بعد کئی شہروں میں لوگ احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے سلیانہ شہر میں گاڑیوں کے ٹائر جلا کر سڑکیں بند کر دیں اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔  مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز نے آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کو سلیانہ میں ایک چرواہے کے ساتھ توہین آمیز سلوک کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے پھیلنے کے بعد شہریوں نے پولیس کے برتاؤ کو توہین آمیز اور ظالمانہ قرار دیا ہے۔

تیونس کے پراسیکیوٹر جنرل نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جب کہ پولیس حکام نے بھی بدسلوکی کے مرتکب اہلکار کو معطل کرکے ضابطے کی خلاف ورزی کے تعلق سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

ٹیگس