Sep ۲۱, ۲۰۱۵ ۱۳:۰۶ Asia/Tehran
  • کوئی بھی طاقت ایران کو نظرانداز نہیں کرسکتی، حزب اللہ
    کوئی بھی طاقت ایران کو نظرانداز نہیں کرسکتی، حزب اللہ

حزب اللہ لبنان کی مجلس عاملہ کے سربراہ نے کہا ہےکہ ایران نےعلاقائی معاملات میں اپنی طاقت کا لوہا منوالیا ہے۔

حزب اللہ کی مجلس عاملہ کے سربراہ ہاشم صفی الدین نے جنوبی لبنان کے شہر قبریخا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات کے بعد جوعظیم کامیابی ایران کوملی ہے اس سے ایران ایک طاقتورملک بن گیا ہے اورعلاقے اوردنیا کی کوئی بھی طاقت ایران کو نظراندازنہیں کرسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نےعلاقائی معاملات میں اپنی طاقت کا لوہا منوالیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی کا علاقہ سیاسی، مذہبی، نسلی اورقومی لحاظ سے گمبھیرمسائل کا شکار ہے اورکوئی یہ نہیں جانتا کہ آ‏ئندہ اس علاقے کے حالات کیسے ہونگے۔  ہاشم صفی الدین نے کہا کہ امریکہ اوراس کے اتحادیوں نےعلاقے کوتکفیری دہشت گردی کی آگ اور بھیانک فتنے میں گرفتارکیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تکفیریوں کے حملوں اورمسلم امہ کا شیرازہ بکھیرنے کی غرض سے رچی جانے والی امریکی- تکفیری سازش کو ناکام بنانے میں نہایت اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔انہوں نےکہا ہم اس محاذ پر حتمی کامیابی کے نزدیک ہیں اور ہماری کامیابی سے امت مسلمہ مزید طاقتوراورمتحد ہوگی۔

ٹیگس