Sep ۲۶, ۲۰۱۵ ۱۴:۳۰ Asia/Tehran
  • یمن: عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کا آپاچی ہیلی ہیلی کاپٹر مار گرایا
    یمن: عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کا آپاچی ہیلی ہیلی کاپٹر مار گرایا

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے مجاہدین نے سعودی عرب کا ایک آپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں نے جیزان کے علاقے میں سعودی عرب کا ایک آپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے۔
محمد عبدالسلام نے مزید لکھا ہے کہ عوامی تحریک انصاراللہ نے اس علاقے میں پیش قدمی کرنے والے سعودی عرب کے تیرہ فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ اس وقت دو محاذوں پر لڑ رہی ہے ایک جانب وہ ملک کے اندر القاعدہ اور داعش دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہے تو دوسری جانب سعودی عرب کی جارحیت کے مقابلے میں ڈٹی ہوئی ہے۔ یمن پر سعودی عرب کے حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد شہید ہو چکے ہیں۔

ٹیگس