Oct ۱۹, ۲۰۱۵ ۱۸:۴۴ Asia/Tehran
  • نئی تحریک انتفاضہ: 46 شہید،3500 زہریلی آنسو گیس سے متاثر، 1850 گولیوں اور تشدد سے زخمی
    نئی تحریک انتفاضہ: 46 شہید،3500 زہریلی آنسو گیس سے متاثر، 1850 گولیوں اور تشدد سے زخمی

بیت المقدس میں جاری تحریک انتفاضہ کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد چھیالیس ہوگئی ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت کی جاری کردہ تفصیلی رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے اوئل میں شروع ہونے والی تحریک انتفاضہ کے آغاز سے اب تک، پچھلے انیس روز میں، چھیالیس فلسطینی شہید اور اٹھارہ سو پچاس زخمی ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں کی فائرنگ اور تشدد میں دس کم سن بچے بھی شہید ہوئے ہیں جن میں ایک سولہ ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔

اکتیس شہدا کا تعلق مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس سے جبکہ چودہ کا تعلق غزہ ہے۔ ایک شہید کا تعلق انیس سو اڑتالیس کے م‍قبوضہ علاقے نقب سے بتایا جاتا ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق اٹھارہ سو پچاس افراد،ربر کی گولیوں، براہ راست فائرنگ اور صیہونی فوجیوں کے تشدد کا نشانہ بن کر زخمی ہوئے ہیں جبکہ تین ہزار پانچ سو کے قریب فلسطینی صیہونی فوجیوں کی جانب سے کی جانے والے زہریلی آنسوگیس کی شیلنگ سے متاثر ہوئے ہیں۔ صیہونی فوجیوں نے نئی تحریک انتفاضہ کے آغاز سے اب تک آٹھ سو پچاس فلسطینیوں کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل بھی کیا ہے۔

ٹیگس