Jan ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۹ Asia/Tehran
  • پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے

مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کی اپیل پر آج صوبہ سندھ سمیت کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق آج پاراچنار اور کراچی سمیت ملک بھر میں دہشت گردی کے سانحات کے خلاف یوم احتجاج اور یوم سیاہ منایا گیا۔ اس سلسلے میں نماز جمعہ کے بعد کراچی، لاڑکانہ،خیرپور،حیدرآباد،سکھر اور صوبہ سندھ  کے دوسرے کئی شہروں  کی طرح گلگت بلتستان میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور حکومت اور تکفیری دہشتگرد گروہوں کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

واضح رہے کہ آج کے احتجاج مظاہروں کی کال مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل پاکستان نے دی تھی۔

 

ٹیگس