Apr ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۴ Asia/Tehran
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان تیسری گذرگاہ بھی کھول دی گئی

جنوبی وزیرستان کے علاقے میں پاکستان و افغانستان کے درمیان تیسری گذرگاہ بھی کھول دی گئی

 پاکستان کے جنوبی وزیرستان کے قبائلی سرداروں اور جرگے کے اراکین کے فیصلے کی بنیاد پر اس علاقے کی انگور اڈہ گذرگاہ کو کھول دیا گیا- اس سے قبل پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے تورخم اور چمن بارڈر کو کھولا گیا تھا - پاکستان میں کچھ دنوں قبل ہونے والے پے درپے دھماکوں اور حملوں کے بعد پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے اور اسلام آباد نے افغانستان سے ملحق اپنی سرحدی گذرگاہوں کو بند کر دیا تھا- ان دھماکوں اور حملوں میں سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے - دہشت گرد گروہوں داعش اور جماعت الاحرار نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی تھی

ٹیگس