Aug ۲۲, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran
  • نیب میں نواز شریف کی طلبی کے لئے آخری نوٹس

نیب لاہور نے آج پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے بیٹوں اور بیٹی کو بھی طلب کرلیا۔ اس ملک کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی آج پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ یہ تیسرا اور آخری نوٹس ہے ، آج بھی اگر سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے بیٹے اور بیٹی نہ آئے تو رپورٹ سپریم کورٹ کو دے دی جائے گی ۔ عدالت گرفتاری کا حکم بھی دے سکتی ہے۔

شریف فیملی کو اس سے پہلے اتوار کو پیشی کا نوٹس دیا گیا تھا مگر شریف خاندان حاضر نہ ہوا تاہم شریف خاندان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انھیں اتوار کی پیشی کا کوئی نوٹس نہیں ملا تھا۔

نیب نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو بھی آج پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے ، جبکہ گزشتہ روز نیب لاہور نے نیشنل بنک آف پاکستان کے صدر سعید احمد اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید کیانی سے منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات مکمل کی تھی۔

 

ٹیگس