Nov ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۰ Asia/Tehran
  • امام بارگاہ کونشانہ بنانے والے3 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے صوبہ سندہ کے علاقے روہڑی میں رینجرز سے مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے دہشتگرد امام بارگاہ باب کربلا کی طرف جانا چاہتے تھے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق مشکوک سمجھ کر روکنے کی کوشش کی گئی تو دہشتگرد فرار ہونے لگے جس کے بعد دہشتگردوں کی گرفتاری کی کوشش میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

رینجرز ذرائع کے مطابق اسی دوران 2 دہشتگردوں نے خودکش جیکٹس سے دھماکا کرنے کی کوشش کی،لیکن سندھ رینجرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں دہشت گردوں کو موقع پر ہی ہلاک کردیا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ مارے گئےدہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،دہشتگردوں کاہدف امام بارگاہ باب کربلا روہڑی تھی۔

واضح رہے کہ روہڑی میں 3 دہشتگرد ایسے میں ہلاک ہوئے کہ آج پاکستان میں شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، شہر شہر ماتمی جلوس برآمد ہو رہے ہیں اس موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں جبکہ حساس مقامات پر موبائل فون سروس بھی بند ہے۔

 

ٹیگس