Sep ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۸ Asia/Tehran
  •  اربعین ملین مارچ میں شرکت کرنے کیلئے 25 ہزار پاکستانی زائرین ایران پہنچ  گئے

کربلائے معلی جانے والے پچیس ہزار سے زیادہ پاکستانی زائرین زمینی سرحد سے ایران میں داخل ہوچکے ہیں۔

 ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کی اربعین کمیٹی کے ترجمان جواد قنبری نے بتایا ہے کہ اب تک پچیس ہزار پانچ سو سے زائد پاکستانی زائر میرجاوہ اور ریمدان سرحدی گزرگاہوں سے ایران میں داخل ہو کر عراق کے بارڈر کی جانب روانہ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی زائرین حضرت امام حسین علیہ السلام کو ایران میں ہر قسم کی سہولیات دی گئی ہیں۔

 جواد قنبری نے بتایا کہ اربعین سے قبل سرحدی گزرگاہوں بالخصوص ریمدان بارڈر پر تیاری کا سلسلہ چند مہینے قبل سے شروع ہوچکا تھا اور زائرین  کے آرام وآسائش  کے وسائل فراہم کردیئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی سرحد سے لیکر عراق کی سرحد تک کی شاہراہوں پر بھی پاکستان سے ایران کے راستے عراق جانے والے زائرین کے لئے جگہ جگہ موکبوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے جہاں پر انہیں مختلف نوعیت کی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔

ٹیگس