Nov ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۵ Asia/Tehran
  • دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان قربانیاں

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک سو بیس ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی پوری توانائیاں بروئے کارلا رہا ہے اور اس جنگ میں ہم نے ہزاروں افراد کی قربانیاں پیش کی ہیں۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغانستان کے ساتھ مشترکہ سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاکستان کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دو لاکھ کے قریب پاکستانی فوجیوں کو افغان سرحد پرتعینات کیا گیا ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کے نتیجے میں دہشت گرد گروہوں کی کمرٹوٹ گئی ہے لیکن پھر بھی افغان حکام پاکستان پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام افغانستان میں امن چاہتے ہیں کیونکہ افغانستان کی جنگ کے نتیجے میں پاکستان کے عوام کو بھی لاتعداد مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹیگس