May ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۴:۰۲ Asia/Tehran
  • رفح میں فلسطینی جوانوں اور صہیونی فوجیوں میں گھمسان کی جنگ، صیہونی فوجی ہلاک فوجی گاڑی تباہ

خبر رساں ذرائع نے بدھ کے روز غزہ پٹی کے رفح شہر کے مشرق میں فلسطینی مزاحمتی جوانوں اور صہیونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: حماس کی عسکری شاخ شہید عزالدین القسام بٹالین نے آج اعلان کیا ہے کہ رفح کے مشرق میں جارح فوج کے ساتھ شدید جنگ جاری ہے۔ الاقصی شہداء بٹالین نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس کے جوانوں نے آج صبح رفح کے مشرق میں ایک صہیونی فوجی کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا ہے جبکہ ایک فوجی گاڑی کو بھی انہوں نے آر پی جی کے گولے سے نشانہ بناکر تباہ کر دیا۔

فلسطینی مزاحمتی فورسز اور صہیونی فوج کے درمیان رفح کے دو مشرقی علاقوں عامر اور الشوکہ اور رفح کراسنگ میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

ٹیگس