May ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۴:۳۸ Asia/Tehran
  • تل ابیب کی اصلی سڑکیں بند

صیہونی کابینہ کے مخالفین نے تل ابیب کی اصلی سڑکوں کو بند کر کے غزہ پٹی میں جنگ بندی کے سلسلے میں حکومت کے فیصلے پر احتجاج کیا۔

سحر نیوز/ دنیا : صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کی کابینہ کے مخالفین اور صیہونی قیدیوں کے گھروالوں نے بدھ کو تل ابیب میں ایالون کی سڑکوں کو بند کر دیا اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

گذشتہ ایک برس کے دوران تل ابیب اور دیگر شہروں کے اہم اسکوائروں اور سڑکوں پر سال بھر نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف مظاہرے ہوتے رہے ہيں ۔

اسرائیلی کابینہ کے مخالفین نیتن یاہو کی انتہاپسند کابینہ کے استبداد ، حکومت پر قبضہ جمائے رکھنے اور غاصب صیہونی حکومت کے عدالتی سسٹم کو کمزور کرنے کی کوششوں پر احتجاج کرتے رہے ہيں ۔

غزہ جنگ کے بعد سے نیتن یاہو کابینہ کے مخالفین نے ان کی معزولی اور قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کرانے کا مطالبہ تیز کردیا ہے کیونکہ وہ طوفان الاقصی کارروائی کے مقابلے ميں ناکامی کا ذمہ دار نیتن یاہو کو سمجھتے ہيں۔

ٹیگس